20 دسمبر 2016 - 21:36
ایمانی مقدم: امام خمینی اور رہبر انقلاب نے اپنی تمام سیاستوں کو وحدت اسلامی کی بنیاد پر قرارا دیا

اس کانفرنس کے سیکرٹری نے مزید کہا: مسلمانوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے رہے ہیں لیکن امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی سیاستوں کو شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی بنیاد پر قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تقریب مذاہب اسلامی کانفرنس کے سیکرٹری نے کانفرنس کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: علمی مطالب کو بیان کرنے اور سمجھنے میں اختلاف فطری امر ہے لیکن خلقت کے دانے وحدت کی رسی میں پروئے گئے ہیں ہر طرح کی کثرت کی بازگشت وحدت حقیقی کی طرف ہے اور قرآن کریم، سنت رسول(ص) اور سیرت اہل بیت (ع) میں وحدت بنیادی عنصر نظر آتا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین ایمانی مقدم نے کہا: امیر المومنین فرماتے ہیں کہ اگر تم ایک دوسرے سے آشنا ہوتے تو کبھی ایک دوسرے کو دفن کرنا گوارا نہ کرتے۔ پیغمبر اکرم نے مدینہ میں سب سے پہلے انصار و مہاجرین کے درمیان رشتہ اخوت قائم کیا اور کہا راہ خدا میں بھائی بن جاو اور آپ نے فتح مکہ کے دن مسلمانوں سے فرمایا الیوم یو المرحمہ، کہ آج مرحمت اور مہربانی کا دن ہے، امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جو شخص اہل سنت کے پیچھے نماز ادا کرے گویا اس نے پیغمبر کی اقتدا میں نماز ادا کی ہے۔
انہوں نے اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: عالم اسلام کے بزرگ علماء جیسے آیت اللہ بروجردی اور شیخ شلتوت نے اتحاد قائم کرنے کے لیے جد و جہد کی۔ مغرب کے دلدادہ اور روشن فکری کے مدعی افراد اسلام کو اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے تکفیری اپنے کردار سے نمایاں کر رہے ہیں یہ دونوں ایک قینچی کے دو پارٹ ہیں اور دونوں کا کام اسلام کو کاٹنا ہے۔
اس کانفرنس کے سیکرٹری نے مزید کہا: مسلمانوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے رہے ہیں لیکن امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی سیاستوں کو شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی بنیاد پر قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اراک کی یونیورسٹی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور دیگر ثقافتی اداروں کے تعاون سے امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب کے زیر عنوان پہلی قومی کانفرنس منعقد کی ہے جس میں ایران کے علماء اور دانشوروں کے علاوہ غیر ملکی دانشوروں نے بھی شرکت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲